ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور: دو الگ الگ مقامات پر بائک سواروں کی ٹکر : ایک ہلاک ، چار زخمی

یلاپور: دو الگ الگ مقامات پر بائک سواروں کی ٹکر : ایک ہلاک ، چار زخمی

Thu, 02 Jun 2022 19:24:16    S.O. News Service

یلاپور:2؍ جون   (ایس اؤ نیوز) شہر کے کورٹ کے نشیبی روڈ سے گزررہی ایک بائک نے ایک راہ گیر کو ٹکر ماری دی جسکے نتیجے راہ گیر کی موت واقع یوگئی۔ حادثہ جمعرات کی شام کو پیش آیا۔

مرنے والے کی شناخت کروتی کےمکین موظف بی ایس این ایل ملازم سی بی گوڈدور (64) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ کروتی کے مکین بائک سوار راجا رام یادو (30)اور عقبی سوار بھیم سی والمیکی (62)بھی حادثہ میں شدید زخمی ہوئے ہیں اور دونوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یلاپور پولس تھانے میں معاملے کو لےکر کیس درج ہواہے۔

بتایا جارہاہےکہ بائک سوار راجارام اپنی بائک کے ذریعے جب کورٹ کے نشیبی روڈ سے گزر رہاتھا تو اچانک بائک کے بریک کا کیبل ٹوٹ گیا۔ جب بائک سوار نے بائک کو روکنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ بریک فیل ہوچکا ہے، اسی دوران اس کی گائک ایک راہ گیر سے ٹکرا گئی۔

دوبائک کے درمیان ٹکر:اسی طرح کا دوسرا حادثہ یلاپور تعلقہ کے کئیگا بنکاپور ریاستی شاہراہ پر واقع باسل دیہات کے قریب بھی پیش آیا جہاں دو گائک ایک دوسرے سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں دو نوں بائک سوار زخمی ہوئےہیں۔

زخمیوں کی شناخت باسل دیہات کے مکین بائک سوار ناگراج مراٹھے (35) اور دوسری بائک کے سوار باسل کےہی مکین شرپاد بھٹ(50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ زخمی بائک سواروں کو یلاپور کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد ہبلی کے پرائیویٹ اسپتال روانہ کیاگیا ہے۔ معاملے کو لے کر یلاپور پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔  


Share: